وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف سے لاہور ہائیکورٹ بار کے وفد کی ملاقات، 4کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ کا اعلان
بدھ 1 اپریل 2015 17:25
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر پیر مسعود چشتی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر پنجاب کی بار ایسوسی ایشنز کو سالانہ گرانٹ دینے کے فیصلے کی منظوری دی اوراس ضمن میں ضروری قانون سازی کی جائے گی جبکہ وزیراعلیٰ نے لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کیلئے 4 کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ کا بھی اعلان کیا۔
وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے لاہورہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کیلئے وکلاء برادری کا کردار انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ ملک میں جمہوری نظام کے استحکام اور آئین کی بالادستی کیلئے وکلاء برادری کی خدمات لائق تحسین ہیں۔(جاری ہے)
تھانے کچہری میں خلق خدا کی شنوائی کیلئے وکلاء برادری کو مزید متحرک کردار ادا کرنا ہے۔
بار ایسوسی ایشنز کو بھی عوام کو سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کیلئے آگے بڑھ کر مثبت کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ عام آدمی کو اس کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی ایک بڑا چیلنج ہے، انصاف کی فراہمی کے نظام میں اصلاحات متعارف کرانے میں وکلاء برادری کا کردار بہت اہم ہے ۔ مجھے امید ہے کہ وکلاء برادری انصاف کی فراہمی کیلئے بھر پور کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہو ں نے کہا کہ پنجاب میں ہر سطح پر میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں۔ لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا منصوبہ شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے انتہائی اہم ہے، پنجاب کی کئی تحصیلوں میں یہ منصوبہ کامیابی سے جاری ہے جبکہ پنجاب کے تمام اضلاع میں14 ارب روپے کی لاگت سے اس منصوبے کو جلد مکمل کر لیا جائے گا۔انہو ں نے کہا کہ دھرنا سیاست نے ملکی معیشت کا بے پناہ نقصان کیا ہے اورمنصوبوں میں تاخیر ہوئی ہے تاہم حکومت توانائی بحران کے خاتمے کیلئے نئے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، انشاء اللہ 2017ء کے اختتام تک توانائی کے متعدد منصوبے بجلی پیدا کررہے ہوں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت وکلاء برادری کی فلاح و بہبود کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے،وکلاء کو ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولتیں بھی فراہم کی گئی ہیں۔وکلاء برادری کو درپیش مسائل پہلے بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیے ہیں اور آئندہ بھی کریں گے۔وزیراعلیٰ شہبازشریف کو لاہو رہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد نے عام آدمی کو انصاف کی فراہمی کیلئے حکومتی اقدامات کا بھرپور ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی۔ لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر پیر مسعود چشتی اوروفد کے دیگر عہدیداران نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف صوبے کے عوام کی دن رات خدمت کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے عوام کیلئے متعدد فلاحی پروگرام شروع کئے ہیں۔تعلیم، توانائی اور صحت کے شعبوں میں پنجاب حکومت کے اقدامات لائق تحسین ہیں۔لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد نے پنجاب کی بار ایسوسی ایشنز کیلئے سالانہ گرانٹ کی منظوری پر وزیراعلیٰ کو خراج تحسین پیش کیا۔وفد نے وکلاء برادری کے مسائل کے حل میں ذاتی دلچسپی لینے پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کا شکریہ بھی ادا کیا۔وفد میں نائب صدر عرفان عارف شیخ، سیکرٹری محمد احمد قیوم اور فنانس سیکرٹری اختر حسین شیرازی شامل تھے۔صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد، ایم این اے پرویز ملک، ایم پی اے رانا ثناء اللہ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان
-
’چیف جسٹس آف پاکستان نے سخت موقف نہیں اپنایا، تو عدلیہ کی آزادی ایک خواب بن جائے گی‘
-
وفاقی حکومت نے نگران حکومت کی معاشی شرح نمو پر نظرثانی رپورٹ جاری کردی
-
آئی ایم ایف نے بجلی کی قیمت میں 32 روپے کمی کیلئے حکومت کو فارمولہ تجویز کر دیا
-
وفاقی حکومت کا بجلی چوری اور سہولت کاری میں ملوث افسران کیخلاف کاروائی کا فیصلہ
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور آمد
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی کے ہاتھوں بہن کے قتل کے حوالے سے ہولناک انکشافات
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ،کسانوں کیلئے انقلابی و تاریخی اقدامات کا فیصلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا لاہوررنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کا دورہ ، منصوبہ جلد مکمل کرنے کا حکم
-
سائنسی بنیاد پر رمضان کا چاند 29 کا ہونے کا امکان
-
وزیراعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، پنک راک سالٹ کی خام حالت میں برآمدپر پابندی پراتفاق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.