وزیراعلیٰ شہبازشریف کی اے پی این ایس کے نومنتخب صدر حمید ہارون اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد

بدھ 1 اپریل 2015 17:32

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے نومنتخب صدر حمید ہارون، سیکرٹری جنرل سرمد علی، سینئر نائب صدر رمیزہ مجید نظامی ، نائب صدر ممتاز اے طاہر، جوائنٹ سیکرٹری رحمت علی رازی،فنانس سیکرٹری ہمایوں طارق اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے نومنتخب صدر، سیکرٹری جنرل، سینئر نائب صدر اور دیگر عہدیداران کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ امید ہے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے عہدیدارن اخباری صنعت کے مسائل کے حل کیلئے اپنا بھرپورکردار جاری رکھیں گے۔