ایل ڈی اے کے27اہلکاروں کو ترقی دے دی گئی
بدھ 1 اپریل 2015 17:37
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی محکمانہ پروموشن کمیٹی کی سفارش پر 27اہلکاروں کو ترقی دیدی گئی ہے ۔ گریڈ16 میں کام کرنے والے سٹاف افسرمحمد رؤف وائیں کو گریڈ17 میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹرترقی دے دی گئی ہے۔ گریڈ 11میں کام کرنے والے 17سب انجینئروں کو گریڈ16میں ترقی دے دی گئی ‘ان میں محمد عرفان بیگ‘زاہد حسین قریشی‘جہانگیر خان‘کاشف درانی ‘محمد اعظم ملک‘عامر رشید‘محمد حیدر‘محمد ندیم اقبال ‘محمد فقیر احمد ‘انصر ظہوربٹ‘عبد الحنان‘محمد یار رانجھا‘عبد الجبار‘صفدر حسین‘احمد ندیم‘ محمدوسیم غوری اور محمد شفیع شاہین شامل ہیں۔
گریڈ11میں کام کرنے والے تین جونیئر اکاؤنٹس اسسٹنٹوں محمد اسلم ‘شہزاد علی زیدی اور شاہد محمودکوگریڈ 14میں بطور اکاؤنٹ اسسٹنٹ ترقی دے دی گئی ہے ۔(جاری ہے)
گریڈ14کے چارکمپیوٹر آپریٹروں محمد عرفان ملک ‘طارق یوسف ‘وسیم اشرف اور محمد عثمان کو گریڈ15میں ترقی دے کر سپر وائزر کمپیوٹر آپریشنزبنا دیا گیا ہے ۔گریڈ 12میں کام کرنے والے جونیئر ڈرافٹسمین محمد رفیق کوبطور سینئر ڈرافٹسمین گریڈ16میں ترقی دے دی گئی ہے ۔ایلیمنٹری سکول ٹیچرگریڈ14زنیر ہ شوکت کو بطورسکینڈری سکول ٹیچرگریڈ16میں ترقی دے دی گئی ہے ۔
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.