حلقہ پی بی 5کومنتخب نمائندوں نے نظرانداز کردیا،ذوالفقار علی کھوسہ

بدھ 1 اپریل 2015 18:46

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء ) جماعت اہلسنت بلوچستان کے صوبائی نا ظم اعلی ذوالفقارعلی کھوسہ نے حلقہ پی بی 5 کی معزز شخصیات کے ایک وفد سے کلی فقیرآباد میں ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ پی بی 5میں بے شمارے ترقیاتی کام اور فلاحی بہبود کے منصوبے ادھورے پڑے ہوئے ہیں لیکن منتخب نمائندوں نے حلقے کو بالکل نظر اندازکیا ہوا ہے خا ص طور پر کلی فقیر آباد پرکانی آباد کے جسکی آبادی تقریبا 20ہزار سے زیادہ ہے اور یہاں پر پانی کا صرف ایک ہی ٹیوب ویل ہے جو کہ علاقے کو پانی فراہم کرنے میں ناکافی ہے اور علاقہ مکین ٹینکر مافیا کا شکار ہو کر مہنگے داموں پانی کے ٹینکر لینے پر مجبور ہے ۔

اور اسکے علاہ علاقے کا ایک ہی پرائمرسکول ہے وہ بھی اپنی خستہ حالی میں بے مثال ہے کہ ارباب اختیار کو اپنے کا موں سے فروصت نہیں ملتی کہ جو فلاحی کاموں کی طرف توجہ کر سکے ۔

(جاری ہے)

ایک طرف تو حکومت تعلیم کو پھیلانے اور عام کرنے کی بات کرتی ہے اور دوسرے طرف ہمارے سکول اور کا لج خستہ حالی ۔اور ٹیچر وں کی عدم دستیابی کہ وجہ سے بند پڑے ہیں بچوں کا مستقبل تاریک ہو رہا ہے ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کلی پرکانی آباد فقیر آباد میں فوری طور پرٹیوب ویل اور سکولوں کی حالت کو بہتر کرنے کے احکامات جاری کرکے ترقی یافتہ بلوچستان کے نعرے کو عملی جامہ پہنایا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :