بھارتی عوام نے سچن ٹنڈوکر کو کرکٹ ٹیم کا کوچ مقرر کر نے کی جعلی خبر پھیل کر اپریل فون منایا

خبر کے جعلی ثابت ہونے سے قبل فیس بک اور ٹوئٹر پر اس کے خوب چرچے رہے

بدھ 1 اپریل 2015 19:57

بھارتی عوام نے سچن ٹنڈوکر کو کرکٹ ٹیم کا کوچ مقرر کر نے کی جعلی خبر پھیل ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) بھارتی عوام نے سچن ٹنڈوکر کو کرکٹ ٹیم کا کوچ مقرر کر نے کی جعلی خبر پھیل کر اپریل فون منایا میڈیا رپورٹ کے مطابق ہندوستانی ذرائع ابلاغ میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب یہ خبر سامنے آئی کہ ہندوستانی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر کو ڈنکن فلیچر کی جگہ ہندوستانی ٹیم کا کوچ بنا رہا ہے۔

(جاری ہے)

سچن کی بحیثیت کوچ تقرری کے حوالے سے بی سی سی آئی کی ایک پریس ریلیز بھی سامنے آئی تاہم تمام ہی حلقوں کو اس وقت شدید دھچکا لگا جب یہ پتہ چلا کہ یہ خبر جعلی ہے جس کے ذریعے ہندوستانی عوام کو اپریل فول بنایا گیا۔ خبر کے جعلی ثابت ہونے سے قبل فیس بک اور ٹوئٹر پر اس کے خوب چرچے رہے۔

متعلقہ عنوان :