لاہور،تمام اضلاع میں پولیس کے پاس موجود گاڑیوں کی حالت زار اور درکار نئی گاڑیوں کے حوالے سے رپورٹ طلب

بدھ 1 اپریل 2015 20:09

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء ) صوبے کے تمام اضلاع میں پولیس کے پاس موجود گاڑیوں کی حالت زار اور درکار نئی گاڑیوں کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی گئی ،امن و امان میں بہتری کیلئے نئی گاڑیوں کی خریداری اور گاڑیوں کی مرمت کے حوالے سے فنڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ذمہ داران پولیس افسران کو مراسلے کے ذریعے کہا گیا ہے کہ وہ گاڑیوں کی موجودگی کے حوالے سے مکمل تفصیلات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان گاڑیوں کی بھی نشاندہی کریں جنہیں مرمت کرنے کے لئے رقم چاہیے جبکہ پولیس کو درکار نئی گاڑیوں کے حوالے سے بھی رپورٹ مانگی گئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق مکمل رپورٹ مرتب ہونے کے بعد محکمہ پولیس کے لئے نئی گاڑیاں خریدنے اور خراب گاڑیوں کی مرمت کے حوالے سے فنڈز جاری کرنے بارے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :