نام نہاد کسان دوست حکمرانوں نے گندم کے کاشتکاروں کا استحصال کرنے کا منصوبہ بنا لیا ‘ جمشید اقبال چیمہ
نئی فصل رکھنے کیلئے جگہ کا انتظام نہیں کیا جا سکا،خریداری مہم کو نعروں اور اشتہارات تک محدود رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ‘ رہنما پی ٹی آئی
بدھ 1 اپریل 2015 20:16
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ نام نہاد کسان دوست حکمرانوں نے گندم کے کاشتکاروں کا استحصال کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے ، گندم کی فصل کٹائی کیلئے تیار ہے لیکن بیورو کریسی کے ذریعے صوبے کو چلانے والے وزیر اعلیٰ ابھی صرف تجاویز مرتب کرنے میں مصروف ہیں۔
(جاری ہے)
گزشتہ روز کاشتکاروں کے ایک وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ حکومت کسانوں سے گندم کا دانہ دانہ خریدنے کے دعوے کر رہی ہے حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث پہلے سے موجود گندم کو گوداموں سے نہیں نکالا جا سکا نئی فصل کہاں رکھی جائے گی ۔
گندم خریداری مہم کو صرف نعروں اور اشتہارات تک محدود رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جسکے باعث گندم کا کاشتکار اپنی فصل سڑ ک پر پھینکنے پر مجبور ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی ساری توجہ صرف اپنے پیاروں کو نوازنے پر مرکوز ہے جبکہ ملک کی اکثریتی آبادی کسانوں کو دیوار کے ساتھ لگایا جارہا ہے جسکے اچھے نتائج نہیں نکلیں گے۔ انہوں نے کاشتکاروں کے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ پی ٹی آئی انکے حقوق کے لئے آواز بلند کرے گی اور اسکے لئے جلد لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.