Live Updates

تحریک انصاف کو جبروتشدد سے ڈرایا نہیں جاسکتا،ایم کیوایم شرافت کا ناجائز فائدہ نہ اٹھائے‘ عبدالعلیم خان

کشمیر سے کراچی تک ملک گیر تبدیلی سامنے آئے گی ‘ صدر پی ٹی آئی لاہور سے کینٹ ٹاؤن کے 20امیدواروں سے ملاقات وگفتگو

بدھ 1 اپریل 2015 21:01

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) تحریک انصاف ضلع لاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ کسی کو غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے،تحریک انصاف کے پرجوش کارکنوں کو جبروتشدد سے ڈرایا نہیں جاسکتا ، ایم کیو ایم شرافت کا ناجائز فائدہ نہ اٹھائے کراچی سمیت کسی شہر کو کوئی بھی پارٹی یرغمال نہیں بناسکتی ، ملک گیر تبدیلی عمران خان کی قیادت میں سامنے آرہی ہے جس کا راستہ روکا نہیں جا سکتا۔

اب حالات بدل چکے ہیں انشاء اللہ مستقبل میں تحریک انصاف ہی وہ واحد جماعت ہے جو کشمیر سے لے کر کراچی تک ہر شہرمیں کامیابی حاصل کریگی۔ پی ٹی آئی کے کنوٹمنٹ کے 20 امیدواروں سے ہونے والی ملاقات میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ تحریک انصاف نے جمہوری جدوجہد کا راستہ اپنایا ہے اور قوم عمران خان کی طرف سے دیے گئے نئے سیاسی شعورکے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے اور اب منزل کے حصول کے بغیر کوئی کارکن نہیں رکے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیاسی افہام وتفہیم خوش آئند ہے لیکن پی ٹی آئی ہر حال میں کراچی میں جلسہ عام منعقد کرے گی اور حلقہ 246میں 19اپریل کے ضمنی انتخاب میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرے گی ۔عبدالعلیم خان نیپی پی 155میں والٹن کینٹ وارڈ نمبر 6میں انجینیر شاہدسردار ، لاہور کینٹ وارڈ نمبر 9 میں نزاکت علی اور والٹن کینٹ وارڈ نمبر 10میں چوہدری اختر علی کے لیے پارٹی ٹکٹو ں کا علان کیا جس کے بعد لاہور کنٹونمنٹ کے 20حلقوں کے امیدوار مکمل ہوگئے جنہوں نے ضلعی صدر عبدالعلیم خان سے لاہور آفس میں ملاقات کی اور انتخابی حکمت عملی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاشعیب صدیقی ، حافظ فرحت عباس اور ڈاکٹر زرقا تیمور بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات