چیئرمین اور سی ای او انویسٹمنٹ بورڈ پنجاب کی چین میں انویسٹمنٹ فورم 2015ء میں شرکت

بدھ 1 اپریل 2015 21:05

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) چیئرمین پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ عبدالباسط اور چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد الیاس غوری نے سوزوہو چین میں منعقدہ انوسیٹمنٹ فورم2015ء میں شرکت کی اور شرکاء کو پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع کے حوالے سے معلومات فراہم کیں۔

(جاری ہے)

انویسٹمنٹ فورم کا اہتمام انڈسٹریل اینڈ کمرشل بنک آف چائینہ(آئی سی بی سی ) اور حبیب بنک لمیٹڈ نے کیا تھا اور اس کا مقصد پاکستان اور چینی کمپنیوں کے درمیان روابط کا فروغ اور چینی کمپنیوں کو پاکستان میں انڈسٹریل پارک اور ایسی صنعتوں کے قیام کی طرف راغب کرنا تھا جو ایکسپورٹ اور مقامی مارکیٹ کے لئے مصنوعات تیار کر سکیں۔

صدر آئی سی بی سی، صدر حبیب بنک لمیٹڈ، چیئرمین روئیائی گروپ اور چین کے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارمز کمیشن کے نمائندوں کے علاوہ پاکستانی سرکاری حکام اور صنعتکار بھی انویسٹمنٹ فورم میں شریک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :