انٹرنیشنل سپورٹس ڈے آف ڈویلپمنٹ اینڈ پیس کے موقع پر سیمینار 6اپریل کو ہوگا

بدھ 1 اپریل 2015 21:28

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء)انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کے زیراہتمام پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے تعاون سے انٹرنیشنل سپورٹس ڈے آف ڈویلپمنٹ اینڈ پیس منایا جائے گا اس سلسلہ میں ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا ہے، سیمینار 6اپریل بروز پیر رات ساڑھے سات بجے مقامی ہوٹل میں ہوگا، جس میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور مہمان خصوصی ہوں گے، وفاقی سیکرٹری وزارت بین الاصوبائی رابطہ اعجاز چودھری وفاقی حکومت کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

سیمینار میں پاکستان کے تمام اولمپیئن کھلاڑی، سپورٹس ایسوسی ایشنز کے صدور اور سیکرٹریز شرکت کریں گے۔ سمیمینار میں پاکستان میں سپورٹس کی ترقی اور ترویج کیلئے مئوثر حکمت عملی بھی زیرغور آئے گی تاکہ ملک میں زیادہ سے زیادہ سپورٹس کو فروغ حاصل ہو۔

انٹرنیشنل سپورٹس ڈے آف ڈویلپمنٹ اینڈ پیس کے موقع پر سیمینار 6اپریل ..