حکومت عام آدمی کو روزگار اور ترقی کے یکساں مواقع فراہم کر رہی ہے ‘ ذکیہ شاہنواز

حواتین کو معاشی طو رپر بااختیار بنانے کے لئے حکومت نے وویمن پیکیج دیا ہے ‘ صوبائی وزیر بہبود آبادی

بدھ 1 اپریل 2015 22:25

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) وزیر بہبود آباد ی پنجاب بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عام آدمی کو روزگار اور ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔ یہ بات انہوں نے مقامی ہوٹل میں ویمن چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

تقریب میں ویمن چیمبرز آف کامرس کی صدر شہلا اکرام کے علاوہ دیگر بزنس وویمن نے شرکت و خطاب کیا۔بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا کہ خواتین کی ترقی کا سفر جاری ہے ،وویمن پیکج پر عملدرآمد اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس کا کریڈٹ حکومت پنجاب ، میڈیا ، این جی اوز اور تمام خواتین کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو معاشی طور پر با اختیار بنانا ایک خواب تھاجس کو حکومت پنجاب نے وویمن پیکج کے ذریعے عملی جامہ پہنایا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب تک خواتین کو معاشی ، قانونی اور معاشرتی تحفظ حاصل نہیں ہو گا وہ ملکی ترقی میں اپنا فعال کردار ادا نہیں کر سکیں گی ۔بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا کہ مل کر خواتین کے خلاف ہر سطح پر تعصبات کا خاتمہ کرنا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی شمولیت کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے عملی طو رپر خواتین کو معاشی ،خود مختاری اور قانونی تحفظ دے کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ حکومت پنجاب نے سنجیدگی سے خواتین کے مسائل حل کئے ہیں ۔فاؤنڈر پریزیڈنٹ وویمن چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ڈاکٹر شہلا جاوید اکرم نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا ۔بعد ازاں بیگم ذکیہ شاہنواز نے شرکاء میں شیلڈز تقسیم کیں ۔

متعلقہ عنوان :