جوڈیشل کمیشن کی مدت کا تعین نہیں کیا جا سکتا، جو بھی فیصلہ آیا قبول ہوگا : شاہ محمود قریشی

muhammad ali محمد علی بدھ 1 اپریل 2015 23:39

جوڈیشل کمیشن کی مدت کا تعین نہیں کیا جا سکتا، جو بھی فیصلہ آیا قبول ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔01اپریل۔2015ء) ‬‎ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ جو ڈیشل کمیشن کی مدت کا تعین نہیں کیا جا سکتا، کمیشن کو پابند نہیں کیا جا سکتا کہ وہ 45دن میں فیصلہ دے، تحقیقات کے بعد جو ڈیشل کمیشن کی جانب سے جو بھی فیصلہ آئے گا اسکا احترام کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جو ڈیشل کمیشن صدارتی آرڈیننس جاری کرکے بنایا جائے گا اور اگر تحقیقات سے دھاندلی ثابت ہو گئی تو وزیر اعظم خود ہی اسمبلی کو توڑ دیں گے اور پورے ملک میں ایک ساتھ ہی الیکشن کروائے جائیں گے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جو ڈیشل کمیشن مکمل بااختیار ہو گاجس کے پاس سپریم کورٹ کے تمام اختیارات ہونگے۔ چیف جسٹس جوڈیشل کمیشن کیلئے جس کو بھی نامزد کریں گے اس پر اعتراض نہیں ہوگا۔اسمبلیوں میں واپس آنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس کا فیصلہ کمیشن کے فیصلے کے آنے کے بعد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :