اسلام آباد : عبدالرشید غازی قتل کیس، عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئے۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 2 اپریل 2015 11:03

اسلام آباد : عبدالرشید غازی قتل کیس، عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کے ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 2 اپریل 2015 ء) : سپریم کورٹ میں عبد الرشید غازی قتل کیس کی سماعت ہوئے جس میں پر ویز مشرف کی جانب سے ایک روز کے لیے استثنٰی کی درخواست دائر کی گئی ،عدالت نے پرویز مشرف کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پرویز مشرف کی عدالت سے حاضری کی استثنٰی کی درخواست خارج کر دی.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پرویز مشرف کی جانب سے نئے وکیل نے اپنا وکالت نامہ جمع کروایا .

عدالت کا کہنا تھا کہ گذشتہ سماعت میں پرویز مشرف کی جانب سے آئندہ سماعت میں حاضری کی یقین دہانی کروائی تھی لیکن آج بھی وہ عدالت میں حاضر نہیں ہوئے . جس پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور سابق صدر پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت کو 27 اپریل تل ملتوی کر دیا.