قومی سرکل کبڈی چیمپئن شپ شروع ہوگئی‘ٹورنامنٹ 7اپریل تک جاری رہے گا

جمعرات 2 اپریل 2015 12:00

قومی سرکل کبڈی چیمپئن شپ شروع ہوگئی‘ٹورنامنٹ 7اپریل تک جاری رہے گا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام قومی سرکل کبڈی چیمپئن شپ پی او ایف واہ میں شروع ہوگئی۔

(جاری ہے)

پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا محمد سرور نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے سترہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان ایئرفورس، پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان ریلوے، ہائرایجوکیشن کمیشن، سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز، پی او ایف واہ، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخواہ، اسلام آباد، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ 7 اپریل تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :