حیرت انگیز بچہ، جو ناک نہ ہونے کے باوجود خطرناک نہیں

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعرات 2 اپریل 2015 12:16

حیرت انگیز بچہ، جو ناک نہ ہونے کے باوجود خطرناک نہیں

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اپریل2015ء)پچھلے مہینے فولے، الاباما میں ایک بہت ہی پیارا بچہ پیدا ہوا ہے۔ اس بچے کے چہرے پر پیدائشی طور پر ناک نہیں ہے۔ٹموتھی ایلی تھامپسن کو سب ایلی کےنام سے جانتے ہیں۔ ایلی 4 مارچ کو پیدا ہوا تھا۔ پیدائشی طور پر یہ آرہینیا نامی بیماری کا شکار ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ایلی کے چہرے پر بیرونی جانب ناک سے متعلق کوئی عضو نہیں۔

یہ عجیب بیماری 197 ملین(19 کروڑ 70 لاکھ) لوگوں میں سے ایک کو ہوتی ہے۔ اس بیماری کے 1931 سے اب تک صرف 28 کیس سامنے آئے ہیں۔ ایلی کی ماں برانڈی میکگلاتھری نے بتایا کہ جب ڈاکٹر نے پیدائش کے بعد ایلی کو اس کے پہلو میں لٹایا تو اسے یک لخت محسوس ہوا کہ کچھ نہ کچھ گڑبڑ ہے۔میں نے ایلی کو اٹھایا اور ڈاکٹر سے پوچھا کہ کچھ غلط تو نہیں ہوا تو ڈاکٹر نے کہا کہ ہر چیز بالکل ٹھیک ہے، مگر اتنے میں ہی برانڈی کی چیخ نکل گئی کہ اس کی ناک نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اسے بچوں کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا، ڈاکٹروں نے ٹریکٹیاٹومی(جلد میں آپریشن سے سوراخ کرنا) سے اسے صحیح طرح سانس لینے کے قابل بنایا۔ اب ایلی بالکل صحت مند ہے اور اپنے گھر میں منتقل ہو چکا ہے۔ ایلی کے پیدا ہونے بعد ایک ماہ میں ہی اس کے فیس بک پر 20 ہزار دوست بن چکے ہیں ۔ایلی کی ماں کا کہنا ہے کہ وہ بہت خوش رہنے والا بچہ ہے۔ ایلی کی ماں برانڈی کا کہنا ہے کہ اس کی زندگی کے حالات پر بنے فیس بک پیچ کو 20 ہزار لوگوں نے لائک کیا ہے۔

برانڈی نے یہ بھی کہا کہ میں اپنے بیٹے کو دنیا سے چھپا کر نہیں رکھوں گی۔ ایلی پچھلے دو ہفتوں میں اتنی شہرت پا چکا ہے جتنی اس کی ماں کو پوری زندگی میں نہ ملی۔ کسی نے ایلی کی مدد سے لیے گو فنڈ می پر ایک پیج بھی بنا دیا ہے، جہاں اس کے لیے 7ہزار ڈالر جمع ہو چکے ہیں۔ برانڈی کا کہنا ہے کہ کچھ سالوں بعد ایلی کا سرجیکل آپریشن کرایا جائے گا۔