اچھا اور معیاری کام ہوگا تو وہ ضرور کامیابی ملے گی‘اداکار ندیم
جمعرات 2 اپریل 2015 12:16
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار ندیم نے کہا کہ پاکستان میں فلموں پر سرمایہ کاری ہورہی ہے بہت سے ادارے اور فلم پروڈیوسر فلم بنانے میں دلچسپی لے رہے ہیں، یہ کہنا سینماؤں کے لیے بھارتی فلمیں ضروری ہیں درست نہیں ، بھارتی فلموں کے مقابلے میں پاکستانی فلموں نے بہت اچھا بزنس کیا ہے۔
(جاری ہے)
اپنے ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا فلم انڈسٹری کی بحالی کے بعد اب کسی حد تک پاکستانی فلموں کو لوگ دیکھنے آرہے ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں، پاکستانی فلموں نے سنیماوٴں پر اچھا بزنس کیا ہے لیکن ابھی فلمیں بننے کی رفتار سست ہے، بہت سی فلمیں بن چکی ہیں وہ نمائش کے لیے پیش نہیں کی جاسکیں۔
ان فلموں کو فوری طور پر سینماؤں تک لانے کے لیے اقدامات کرنے چاہیئں۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے ملک کے نوجوان باصلاحیت ہیں وہ اچھا کام کررہے ہیں ، یہ بات بہت خوش آئند ہے کہ وہ روایتی فلموں سے ہٹ کر کام کررہے ہیں، اچھے موضوعات کی تلاش میں رہتے ہیں، اچھا اور معیاری کام ہوگا تو وہ ضرور کامیابی ملے گی۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
’’عشق مرشد‘‘کی آخری قسط بڑے پردے پر دکھائے جانے کا امکان
-
درفشاں سلیم ٹیلنٹ سے زیادہ قسمت سے مشہور ہوئیں، نازش جہانگیر
-
اداکارہ اقرا عزیز کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش کی خبریں گردش کرنے لگیں
-
مشہورپوپ سنگرکا جنوبی کوریا میں مسجد بنانے کا اعلان
-
لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
شاہ رخ خان کی اپنی بیٹی سوہانا کی فلم کیلئے 200 کروڑ کی سرمایہ کاری
-
رنبیرکپورکے نئے اوتار نے مداحوں کو تجسس میں ڈال دیا
-
مہوش نے بھارتی گلوکار کیساتھ نئے پراجیکٹ کی تفصیلات بتا دیں
-
اسد صدیقی کی سالگرہ پر اہلیہ کے ہمراہ رومانوی تصویر کی سوشل میڈیا پر دھوم
-
بشری انصاری نے مداحوں کو اپنے دوسرے شوہر سے ملوا دیا
-
سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرنے والے 2 شوٹر گرفتار
-
ہالی ووڈ فلمرسٹ کے سیٹ پراصل گولی چلنے کا معاملہ، خاتون کو 18 ماہ قید کی سزا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.