حوثی باغیوں کے دھماکے ، سعودی عرب کو بدنام کرنے کیلئے قتل وغارت گری شروع کردی
جمعرات 2 اپریل 2015 12:22
صنعاء(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اپریل2015ء) یمن میں سرگرم حوثی باغیوں نے سعودی عر ب اور اتحادیوں کے خلاف پراپیگنڈا کے لیے مغربی شہرالحدیدہ میں ایک ڈیری فیکٹری میں گھس کر دسیوں افراد کو قتل کردیاجبکہ کم ازکم 25افراد کے مارے جانے کی تصدیق ہوگئی ۔
(جاری ہے)
عرب میڈیا کے مطابق الحدیدہ شہر کے طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں واقع دودھ کی ایک فیکٹری پرحملے کے نتیجے میں دو درجن سے زائد افراد مارے گئے ہیں، فیکٹری میں داخل ہونے سے قبل حوثیوں کی جانب سے متعدد راکٹ حملے بھی کیے گئے تاکہ ہلاکتوں کا الزام اتحادی فوج پرعائد کیا جاسکے اور یہ تصدیق ہوگئی ہے کہ یہ حملہ حوثی شدت پسندوں نے کیا۔
یہ حملے اس وقت کیے گئے جب الحدیدہ شہر میں فوج کے بریگیڈ 65 کے فوجی اڈے پراتحادی فوج کے جنگی طیاروں نے بمباری کی تھی، حوثیوں نے یہ تاثر دینے کی کوشش کی ہے کہ فیکٹری پر بمباری بھی سعودی عرب کی قیادت میں ہونے والے فضائی حملوں کے دوران کی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی حکام کی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ حوثی شدت پسندوں نے فیکٹری کو زمین میں نصب بم سے اڑایا ہے تاہم اس انکشاف کے بعد حوثیوں نے دھمکی دی کہ رپورٹ کے نتائج کو افشاءکرنے والوں کو قتل کردیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.