بھارتی فلمسٹار رنبیر کپور کی جانب سے پاکستانی ڈرامہ ایکٹریس ماورا حسین کو ویڈیو پیغام ، جلد ملنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 2 اپریل 2015 12:29

بھارتی فلمسٹار رنبیر کپور کی جانب سے پاکستانی ڈرامہ ایکٹریس ماورا ..

(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 2 اپریل 2015 ء): ماورا حسین ، جو کہ ایک مشہور اداکارہ، وی جے اور ماڈل کی حیثیت سے جانی جاتی ہیں ، بھارتی فلمسٹار رنبیر کپور کی بہت بڑی پرستار ہیں. ان کی پسندیدگی کو سراہتے ہوئے بھارتی فلمسٹار رنبیر کپور نے ان کو ایک ویڈیو پیغام بھیجا جس میں رنبیر کپور کا کہنا تھا ' ہیلو ماورا ! آپ بہت خوبصورت اور ایک بہت اچھی اداکارہ ہیں ،امید ہے کہ ہم جلد ہی ملیں گے' ماورا نے رنبیر کی یہ ویڈیو اپنے انسٹا گرام کے اکاؤنٹ پر بھی اپ لوڈ کی اور جواباً کہا کہ میں بھی آپ سے جلد ہی ملنا چاہتی ہوں.

(جاری ہے)

ماورا ڈرامہ سیریلز میں بھی اپنے کرداروں کے لیے مشہور رہی ہیں اور پسند کی جاتی رہی ہیں. یاد رہے کہ ماورا ابھی بھارت میں موجود ہیں اور بھارت میں اپنے قیام کے دوران انسٹا گرام پر اپنی تصاویر بھی اپ لوڈ کر رہی ہیں. تاکہ ان کے پرستار ان سے باخبر رہ سکیں کہ وہ کہاں ہیں اور کیا کر رہی ہیں. یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ وہ جلد ہی بھارتی فلم سائن کرنے والی ہیں، اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا رنبیر کپور اپنی فلم انکے ساتھ سائن کریں گے? فلحال آپ رنبیر کی ویڈیو ملاحظہ فرمائیے!!!