بھمبر ‘ارن ان سیکنڈ کے نام سے بنی فراڈکمپنی نے لوگوں کو انٹرنیٹ پر کام کرنے کا جھانسہ دے کر لوٹنے کا عمل تیز کر دیا

جمعرات 2 اپریل 2015 12:31

بھمبر ‘ارن ان سیکنڈ کے نام سے بنی فراڈکمپنی نے لوگوں کو انٹرنیٹ پر ..

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) ارن ان سیکنڈ کے نام سے بنی فراڈکمپنی نے لوگوں کو انٹرنیٹ پر کام کرنے کا جھانسہ دے کر لوٹنے کا عمل تیز کر دیا ، صارفین مہینہ بھر کام کرنے کے بعد پیسوں کے انتظار میں دھوکہ کھانے لگے ، ، حکومت سے ایسی فراڈ کمپنیاں بند کرانے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق ارن ان سیکنڈ کے نام سے بنی ایک کمپنی نے ملک بھر میں اپنا جال پھیلا کر لوگوں کو انٹرنیٹ پر کام کرنے کی سائیٹ کھول رکھی ہے جس میں کمپنی کے عامر اور انوار نامی دو اشخاص نے اپنے موبائیل نمبر 03047579069 اور 03126212845کے ذریعے صارفین سے تین ماہ اور چھ ماہ کے کام کے لئے فیس 3ہزار سے 12ہزار روپے تک بذریعہ اومنی منگواتے ہیں جس کے بعد صارف کا اس فراڈ کمپنی کی سائیٹ پر ایک اکاونٹ کھول دیا جاتا ہے جس کے بعد صارف کو ہر روز اس سائیٹ پر جاکے سو اشتہار کو کھولنا ہوتا ہے جس پر کمپنی کی طرف سے جاری کیا جانے والا ایگریمنٹ درج ہے کہ ہر ماہ صارف کو کم سے کم نو ہزار روپے جو کہ تین سو رواپے روزانہ کے حساب سے دیے جائیں گے کئی متاثراشخاص نے بتایا کہ ہم نے کام تو کیا لیکن کمپنی جنہوں نے صرف اور صرف پیسے کمانے کے لئے انٹرنیٹ پرسراسر دھوکہ اور فراڈ کرنے کا دھندہ شروع کر رکھا ہے جو دھوکے سے لوگوں سے کام تو کروا لیتے ہیں لیکن انہیں واپس پیسے نہیں دیتے اور نہ ہی ان دونوں نمبروں پر کال جاتی ہے جبکہ سائیٹ پر صارفین کے لئے سخت ہدایات بھی درج ہیں متاثرہ لوگوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ملک بھر میں ایسے فراڈ اور جعل سازوں کی کاروائیاں بند کروا کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے تاکہ اس طرح کے فراڈ لوگ عوام سے مذید دھوکے نہ کر سکیں ۔

متعلقہ عنوان :