زین الدین زیڈان فرانسیسی قومی فٹبال ٹیم کی کوچنگ کرنے کے خواہاں

جمعرات 2 اپریل 2015 13:02

زین الدین زیڈان فرانسیسی قومی فٹبال ٹیم کی کوچنگ کرنے کے خواہاں

پیرس (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار2 اپریل ۔2015ء ) فرانس کے سابق فٹ بالر زین الدین زیڈان نے ملکی فٹ بال ٹیم کی کوچنگ کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے ۔ دنیا کے بہترین فٹ بالرز میں شمار ہونے والے زین الدین زیڈان نے کہا ہے کہ ان کا مقصد اور ارادہ فرانس کی قومی ٹیم کا کوچ بننا ہے، بس موقعے کا انتظار ہے۔

(جاری ہے)

زیڈان نے ایک سوال پر کہا کہ انھیں ریال میڈرڑ کارلواینسلوٹی کی جگہ لینے کے لئے تیار کر رہا ہے۔

زیڈان اس وقت ہسپانوی کلب ریال میڈرڑ کی جونیئر ٹیم کی کوچنگ کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے 1994ء سے 2006ء کے دوران فرانس کی جانب سے 108 میچ کھیلے اور ان کی کپتانی میں فرانس نے 1998ء کا ورلڈ کپ اور 2000ء کی چمپینز ٹرافی جیتی تھی۔ واضح رہے فرنچ ٹیم کے کوچ ڈیڈیئرڈیشمپس سے حال ہی میں 2018ء تک معاہدے کو وسعت دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :