دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری ‘امریکہ ، برطانیہ، سویڈن، جرمنی اور فن لینڈ کاپہلے نمبر

پاکستان نے نچلے درجے سے تیسری پوزیشن حاصل کی

جمعرات 2 اپریل 2015 13:07

دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری ‘امریکہ ، برطانیہ، سویڈن، ..

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق امریکہ ، برطانیہ، سویڈن، جرمنی اور فن لینڈ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان فہرست میں ٹاپ 20میں بھی جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکا اور نچلے درجے سے تیسری پوزیشن حاصل کی۔بین الاقوامی تنظیم ”ہینلے اینڈ پارٹنرز“ کی طرف سے جاری کردہ ویزہ پابندیوں کے انڈیکس میں کینیڈا اورڈنمارک دوسرے نمبر پرجبکہ اٹلی، فرانس، جنوبی کوریا، بیلجیئم، لکسم برگ، پرتگال، سپین، ہالینڈ اور جاپان تیسرے نمبر پر ہیں۔

(جاری ہے)

افغانستان سب سے نچلے درجہ پر ہے جس کے شہریوں کو صرف 28 ممالک میں ویزے کے بغیر داخلے کی اجازت حاصل ہے جبکہ عراقی شہری 31 ممالک میں بغیر ویزے جاسکتے ہیں۔پاکستان کا شمار صومالیہ کے ساتھ نچلے درجے کی تیسری کیٹگری میں کیاگیا ہے جس کے لئے 32 ممالک ویزا فری ہیں۔ پاکستانیوں کو جن ممالک میں داخلے کیلئے ویزے کی ضرورت نہیں ان میں ٹوباگو، ہیٹی، ڈومنی کا اور پینڈاڈ جیسے ممالک شامل ہیں۔ فلسطینی اتھارٹی بھی پاکستان سے بہتر پوزیشن پر ہے جس کے شہریوں کو 35 ممالک میں ویزا فری داخلے کی اجازت ہے۔ نیپالی شہریوں کو 37جبکہ شام، سودان، لیبیا اور اریٹریاکے شہریوں کو 38 ممالک ویزا فری ہیں

متعلقہ عنوان :