کراچی ،ٹارگٹ کلر بلال چنگاری کا28افراد کوقتل کرنے کاانکشاف

جمعرات 2 اپریل 2015 13:09

کراچی ،ٹارگٹ کلر بلال چنگاری کا28افراد کوقتل کرنے کاانکشاف

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء ) نیو کراچی کے علاقے سے گرفتار ٹارگٹ کلر بلال چنگاری نے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے انکشاف کیا ہے کہ 28 افراد کو قتل کیا ہے ، ہمارا گروپ 14 افراد پر مشتمل ہے ، ایک ساتھی عرفان دبئی فرار ہوگیا ہے ۔ جمعرات کو ذرائع کے مطابق چند دن قبل نیو کراچی کے علاقے سے گرفتار ٹارگٹ کلر بلال عرف چنگاری سے تفتیش مکمل کرلی گئی ۔

(جاری ہے)

جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے مطابق بلال چنگاری نے 28 افراد کے قتل کا اعتراف کر لیا ہے ، ملزم نے ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں سینٹرل اور ویسٹ زون میں کی ہیں ، متعدد قتل کی وارداتیں فرقہ وارانہ بنیاد پر کیں ، بلال چنگاری کا گروہ 14 افراد پر مشتمل ہے جس میں ایک ساتھی عرفان دبئی فرار ہوگیا ہے جبکہ گروپ کے سرغنہ ندیم عرف منگا کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :