پانچ روزہ ٹیسٹ میچوں کو چار دنوں تک محدود کرنے کی تجویز پیش کرنے کا سوچ رہے ہیں،
کولن گریوس
جمعرات 2 اپریل 2015 13:13
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے نئے سربراہ کولن گریوس نے کہا ہے کہ ہم پانچ روزہ ٹیسٹ میچوں کو چار دنوں تک محدود کرنے کی تجویز پیش کرنے کا سوچ رہے ہیں۔ایک دن میں 105 اوورز کا کھیل ہونا چاہیے۔ ٹیسٹ میچوں کو جمعرات سے شروع کیا جائے۔ مئی میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے والے گریوس نے غیر ملکی ویب سائٹ سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ میرا ذاتی خیال ہے کہ ہمیں چار روزہ کرکٹ پر غور کرنا چاہیئے۔
ایسے میں روزانہ کھیل کا آغاز صبح ساڑھے دس بجے ہوتا ہے ،چونکہ اب تقریباً تمام ہی میدانوں میں فلڈ لائٹس کا انتظام موجود ہے لہذا ایک دن میں90کی بجائے 105 اوورز کا کھیل ہونا چاہیئے ۔انہوں نے کہا کہ ہم خود سے چار روزہ ٹیسٹ میچ متعارف نہیں کرا سکتے، لیکن ہم عالمی سطح پراس تبدیلی کیلئے زور لگا ئیں گے ۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا 'تمام ٹیسٹ میچوں کو جمعرات سے شروع کیا جائے۔
کیونکہ جمعرات اور جمعہ کاروباری جبکہ ہفتہ ، اتوار اہل خانہ کے ساتھ گزارنے کے دن ہیں۔کولن گریوس نے کہا ہے کہ اخراجات کے نقطہ نظر سے دیکھیں تو پانچواں دن ختم ہونے سے میدان اور براڈکاسٹرز کے بہت سے اخراجات بچ سکیں گے ۔واضح رہے کہ یہ تجاویز پہلی مرتبہ رواں سال اس وقت سامنے آئیں جب انگلش بورڈ کی ایک اہم دستاویز مکمل ہونے سے پہلے ہی منظر عام پر آ گئی۔گریوس اور نئے ای سی بی چیف ایگزیکٹیو ٹام ہیرسن نے مستقبل میں انگلش کاوٴنٹی چیمپئن شپ اور ممکنہ 'انگلش پریمئر لیگ ٹی ٹوئنٹی مقابلے' کی تجاویز پر ابتدائی بات چیت بھی کی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.