حکمران عیاشیوں میں مصروف ، لوڈ شیڈنگ نے عوام کے معمولات زندگی دھرم بھرم کر کے رکھ دیئے ‘ انجینئر یاسر گیلانی

جمعرات 2 اپریل 2015 13:45

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کے معمولات زندگی دھرم بھرم کر کے رکھ دئیے ،کاروبارِ زندگی تباہی کے دھانے پہنچ چکا ہے لیکن حکمران اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میاں مبشر یعقوب، ندیم مبشر سندھو، اکبر علی انجم، میاں محمد علی، شاہ نواز خان، ارشاد سیٹھی، حاجی شوکت، خالد فاروق، زاہد عباس، میاں مظفر اور لالہ محبوب اکبر کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ شہروں میں12سے16گھنٹے اور دیہی علاقوں اور چھوٹے شہروں میں18گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی عملاً اجیرن بنادی ہے۔

مرمت کا بہانہ بناکر6سے8گھنٹے تک بجلی کی بندش کاسلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔حکومت لوڈشیڈنگ کے غیر اعلانیہ اور طویل دورانیے کوکنٹرول کرے۔اگر ایسی صورتحال جاری رہی توگھروں کے چولہے ٹھنڈے،بے روزگاری میں اضافہ اور کاروبار ٹھپ ہوجائیں گے۔