بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ملکی حالات کو پاکستان سے سیریز کیلئے سازگار قرار دیدی

جمعرات 2 اپریل 2015 14:13

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ملکی حالات کو پاکستان سے سیریز کیلئے سازگار ..

ڈھاکہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار2 اپریل ۔2015ء ) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ اور سکیورٹی حکام نے ملکی حالات کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین سیریز کے لیے سازگار قرار دیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین سیریز سے قبل سکیورٹی حالات کا جائزہ لینے پی سی بی کا سکیورٹی وفد اس وقت بنگلہ دیش میں موجود ہے جہا ں بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ اور سکیورٹی حکام نے پی سی بی کو سیریز کے لیے حالات سازگار ہونے کا یقین دلاتے ہوئے فول پروف سکیورٹی دینے کی یقین دہانی کروائی ہے جس کے بعد پاکستان او ربنگلہ دیش کے مابین سیریز کے شیڈول کا اعلان ایک سے دو روز میں سامنے آنے کا امکان ہے ۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم 13اپریل کو بنگلہ دیش پہنچے گی جہاں دونوں ٹیموں کے مابین 2ٹیسٹ ، 3ون ڈے اور 1ٹی ٹونٹی میچ کی سیریز کھیلی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :