Live Updates

شاہ محمود قریشی نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کو تحریک انصاف کی فتح قرار دیدیا

جمعرات 2 اپریل 2015 14:21

شاہ محمود قریشی نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کو تحریک انصاف کی فتح قرار دیدیا

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء ) تحریک انصاف کے سینئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کو پاکستان کی سیاسی تاریخ کا فیصلہ کن موڑ تحریک انصاف کی فتح اور پی ٹی آئی کے ہزاروں کارکنوں کی جدوجہد کا نتیجہ قرار دیدیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنے ٹویٹ میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کا قیام ایک توانا پیغام ہے کہ اپنے حق کیلئے ڈٹ جانا کامیابی کا ذریعہ بنتا ہے ۔ جوڈیشل کمیشن کا قیام پاکستان میں ایک آزادانہ ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کا روڈ میپ فراہم کرے گا

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات