ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان

جمعرات 2 اپریل 2015 14:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء ) محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا ، فاٹا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ موسم کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بادل چھائے ہوئے ہیں۔ ادھر اسلام آباد اور راولپنڈی میں سورج کرنیں بکھیر تارہا تاہم فضا میں خنکی برقرار رہی۔

(جاری ہے)

لاہور میں بادل اور سورج ایک دوسرے کا پیچھا کرتے رہے۔ سندھ میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا۔ کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں بادل چھائے رہیں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا ، فاٹا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ شمالی بلوچستان ، ڈی آئی خان ، ڈی جی خان ، ملتان ، فیصل آباد ، لاڑکانہ ڈویژن میں چند مقامات پر اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش کے ساتھ ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :