بدین،یوم پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ،السادات فٹ بال کلب کامیاب

جمعرات 2 اپریل 2015 15:01

بدین،یوم پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ،السادات فٹ بال کلب کامیاب

بدین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) سندھ اسپورٹس بورڈ ضلع بدین کی جانب سے 23مارچ کی مناسبت سے ریلوے اسٹیشن فٹ بال گراؤنڈ پر الفرینڈ فٹ بال کلب اور السادات شیرازی فٹ بال کلب کی ٹیموں کے درمیان میچ ہوا، جس میں سخت مقابلے کے بعد السادات فٹ بال کلب کی ٹیم نے ایک گول کی برتری سے میچ جیت لیا۔

(جاری ہے)

جیتنے والی ٹیم کے کیپٹن تنویر شاہ شیرازی اور الفرینڈ فٹ بال ٹیم کے کیپٹن نور محمد ملاح کو ڈپٹی کمشنر بدین غلام قدر جونیجو کو ونر اور رنر ٹرافیاں دی۔

اس موقع پر سندھ اسپورٹس بورڈ کے ضلعی آفیسر نجف اقبال سی ایم او ڈومکی اور دیگر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بدین سے درخواست کی کہ فٹ بال کلب گراؤنڈ میں مٹی ڈلوا کر دیں اور کھلاڑیوں کیلئے ٹریننگ کلب قائم کیا جائے تو جس سے نوجوانوں کو ٹریننگ کے ساتھ مثبت ماحول پیدا ہو گا جس سے ان کی کارکردگی نمایاں ہو گی۔

متعلقہ عنوان :