بلاگر کو کوڑے مارنے کا معاملہ، سعودی حکو مت نے کینیڈا حکام کو صاف صاف اپنا فیصلہ سنا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 2 اپریل 2015 15:15

بلاگر کو کوڑے مارنے کا معاملہ، سعودی حکو مت نے کینیڈا حکام کو صاف صاف ..

مونٹریال(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 2 اپریل 2015 ء) : سعودی عرب کی حکومت نے بلاگر رائف بدوی کو اسلام کی اہنت کرنے کے جرم میں ایک ہزار کوڑوں کی سزا سنائی تھی جس پر ینیڈین حکومت نے اس سزا پر تنقید کرتے ہوئے اس سزا کو انسانی حقوق کے خلاف قرار دیا. سعودی عرب نے کینیڈا کے صوبے اور کینیڈین حکومت کو صاف صاف کہہ ڈالا کہ وہ بلاگر کو دی جانے والی سزا کے خلاف تنقید بند کرے.

(جاری ہے)

کینیڈا میں سعودیی کے سفیر نائب بن بندر السودیری نے کینیڈین حکومت کے نام ایک خط لکھا جس میں کہا گیا کہ سعودی حکومت اپنے اندرونی معاملات میں کسی کی بھی مداخلت ہرگز برداشت نہیں کرے گی اور سعودی حکومت کے انصاف پر ہونے والے حملے کو مسترد کرتے ہیں. مذکورہ خط کینیڈا اور صوبے دونوں حکومت کو ارسال کیا گیا ہے، کینیڈا میں بلاگر کے اہل خانہ نے پناہ لے رکھی ہے جس میں بلاگر کی اہلیہ اور بچے شامل ہیں.

کیوبک کے امیگریشن منسٹر کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت بلاگر رائف بدوی کی حمایت جاری رکھے گی کیونکہ اس کو دی جانے والی سزا انسانی حقوق کی منافی ہے. یاد رہے کہ بلاگر رائف بدوی کو سزا کے مطابق 50 کوڑے 9 جنوری کو مارے جا چکے ہیں جبکہ مزید سزا کے لیے بلاگر کی صحت بہتر ہونے کا انتظار کیا جا رہا ہے جس کے بعد باقی کی سزا بھی دے دی جائے گی.

متعلقہ عنوان :