لاہور : زین قتل کیس، وزیر اعلی پنجاب نے زین کی والدہ کی اپیل پر نوٹس لے لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 2 اپریل 2015 16:14

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 2 اپریل 2015 ء) : گذشتہ روز کیولری گراؤنڈ میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے 15 سالہ زین کی والدہ کی اپیل پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا، وزیر اعلیٰ پنجاب نے زین کے اہل خانہ کو ہر ممکن تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ پولیس کو ہدایات کی ہیں کہ زین کے اہل خانہ کو دھمکی آمیز کالز کرنے والوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے. وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ملزم کتنا ہی با اثر کیوں نہ ہو قانون کے شکنجے سے نہیں بچ پائے گا ، انصاف ہو گا اور ہوتا ہوا نظر بھی آئے گا.

متعلقہ عنوان :