پنجاب بھر میں525ٹریفک حادثات میں6افراد جاں بحق،436زخمی

جمعرات 2 اپریل 2015 16:35

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 525ٹریفک حادثات میں 06افراد جاں بحق جبکہ 436 زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ175افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ریسکیو 1122نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ریسکیو 1122کے پراونشل مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں225ڈرائیورز ،15م عمرڈرائیور،307مسافراور85پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ114ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت103ایمرجنسیمتاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد50حادثات میں61متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ ملتان میں36حادثات میں48متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل617متاثر ہونے والوں میں سے485مرد اور132خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں88افر اد کی اوسط عمر18سال سے کم اور381فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان اور148زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زیادہ تھی۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر426موٹر سائیکلز78آٹو رکشے59موٹر کاریں42مسافربس14ٹرک، اور52دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :