پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری گڈ فرائیڈے کل جبکہ ایسٹر5اپریل اتوار کومذہبی جوش و خروش سے منائے گی

جمعرات 2 اپریل 2015 16:53

لاہور،جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری گڈ فرائیڈے 3اپریل جبکہ ایسٹر5اپریل اتوار کومذہبی جوش و خروش سے منائے گی۔

(جاری ہے)

جہانیاں سمیت ملک بھر میں گرجا گھروں کو رنگ برنگی جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجایا جائے گا،مسیحی برادری گڈ فرائیڈے کے موقع پر گرجا گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کرے گی جبکہ ایسٹر کے موقع پربھی خصوصی دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا وطن عزیز کی ترقی و خوش حالی اور دہشت گردی سے نجات کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی مسیحی برادری ایک دوسرے کو تحائف پیش کرے گی جبکہ قبرستانوں میں اپنے پیاروں کی قبروں پر پھول چڑھائے جائیں گے۔

اس سلسلے میں پولیس کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ ایسٹر عیسائی برادری کا سب سے بڑا تہوار ہے جو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے زندہ ہونے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔