پیر مظہر الحق کے گھر سے چوکیدار علی نواز کی نعش برآمد

جمعرات 2 اپریل 2015 16:54

دادو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) سندھ کے سابق صوبائی وزیر پیر مظہر الحق کے گھر سے چوکیدار علی نواز کی نعش ملی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز پیر مظہرالحق کی رہائش گاہ کے اندر سے نعش برآمد ہوئی ہے نعش سابق صوبائی وزیر پیر مظہرالحق کے چوکیدار کی ہے اور پولیس کے مطابق چوکیدار علی نواز نے خودکشی کی ہے جبکہ مقتول کے بھائی ریاض حسین کا کہنا ہے کہ مقتول نے خودکشی نہیں کی بلکہ علی نواز کو قتل کیا گیا ہے پولیس نے نعش کو قبضے میں لے کر ہسپتال بجھوا دی اور اہم شواہد اکٹھے کر لئے ہیں مزید تفتیش کے لئے گھر میں موجود دیگر ملازموں سے پوچھ گچھ کی گئی ۔