ٹنڈوالہ یار میں جاری ترقیاتی کاموں کو تیز ی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا،ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار

جمعرات 2 اپریل 2015 18:10

ٹنڈوالہ یار (این این آئی ) ٹنڈوالہ یار میں جاری ترقیاتی کاموں کو تیز ی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گاہ صفائی ستھرائی کے نظام کوبہتر بنانے اور عوام صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لئے ہنگامی طور اقدامات کئے جارہے ہیں افسران عوامی مسائل کے حل کے لئے اپنا عملی کردار ادا کر یں ان خیا لات کااظہار ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہ یار سید مہندی شاہ نے ٹنڈوالہ یار پریس کلب کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے خظاب میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ ٹنڈوالہ یار پریس کلب کی تعمیر و توسع میں ضلی انتظامیہ بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی اور صحافیون کے مسائل کو ترجہی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے انہوں نے مزید کہا صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور ہم اس مقدس پیشے اور پیشے سے منسلک صحافیوں کا کھلے دل سے احترام کرتے ہیں اس موقع پر صدر پریس کلب بشارت قائم خانی جنرل سکیر یٹری غلام رسول نہڑیو ، نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈپٹی کمشنر ، سید مہندی شاہ صرف ڈی سی ہی نہیں بلکہ ایک انسان دوست شخصیت بھی ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ وہ اپنی عوامی خدمات کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ضلع کی ترقی و خوشحالی اور عوام کی فلاح وبہبود کے لئے اپناکردار بھرپور طریقے سے ادا کریں گے قبل ازیں ڈپٹی کمشنر کے ٹنڈوالہ یار آنے پر انکا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں ٹنڈوالہ یار پریس کلب کے صدر بشارت قائمخانی ،جنرل سکیر یٹری غلام رسول نہڑیو ، مستجاب الرحمان مدنی ، وحید فراز قریشی، توفیق قائمخانی ، عبدلطیف قائم خانی ، ساجد آفریدی ، دیگر نے سندھ کی ثقافت اجرک کے تحفے پیش کئے ۔