دادو ،پیپلزپارٹی کے رہنما ء پیر مظہر الحق کے چوکیدار کی مبینہ خود کشی

جمعرات 2 اپریل 2015 18:10

دادو ،پیپلزپارٹی کے رہنما ء پیر مظہر الحق کے چوکیدار کی مبینہ خود کشی

دادو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء دادو میں پیپلزپارٹی کے رہنماپیرمظہرالحق کی رہائش گاہ کے چوکیدار کی پنکھے سے لٹکی لاش ملی ہے۔پولیس حکام نے خودکشی کا خدشہ ظاہر کیا ہے، جبکہ متوفی چوکیدار کے بھائی کا کہنا ہے کہ اس کے بھائی کو قتل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دادو کے شاہانی محلہ میں پیپلزپارٹی کے رہنما پیرمظہرالحق کی رہائش گاہ پر پنکھے سے لٹکی چوکیدار کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پیرمظہرالحق ان دنوں ملک سے باہر اور ان کے اہل خانہ کراچی میں مقیم ہیں۔ چوکیدار علی نواز گھر کی دیکھ بھال کر رہا تھا۔ متوفی کے بھائی ریاض حسین جویو نے میڈیا کو بتایا کہ اس کابھائی پچھلے35سال سے پیرمظہرالحق کے گھر میں چوکیدار تھا۔ اس نے خودکشی نہیں کی بلکہ قتل کیا گیا ہے،پولیس حکام کاکہناہے کہ میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں قانونی کارروائی آگے بڑھائیں گے۔