Live Updates

”ولولہ انگیز قیادت، عوامی خدمت کا شاندار وژن، 20، 20 گھنٹے انتھک محنت“

عالمی بینک کی نائب صدر بھی وزیراعلیٰ شہباز شریف کی کارکردگی کی معترف

جمعرات 2 اپریل 2015 18:51

”ولولہ انگیز قیادت، عوامی خدمت کا شاندار وژن، 20، 20 گھنٹے انتھک محنت“

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) نائب صدرعالمی بینک انیٹے ڈیکسن نے گزشتہ سات برس کے دوران صوبہ پنجاب کے عوام کیلئے شاندار فلاحی منصوبوں کے اجراء پر وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کی غیر معمولی قیادت کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ 20،20 گھنٹے کام کرکے شہباز شریف نے عوامی خدمت کے نئے باب رقم کئے ہیں جو قابل ستائش ہیں۔

شہباز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں پنجاب حکومت نے حوصلہ افزا نتائج دیئے ہیں اور گڈگورننس کے حوالے سے اہداف کے حصول کیلئے ان کے اقدامات بہت شاندار ہیں۔ صوبے میں معاشی ترقی، روزگار کے نئے مواقع کی فراہمی اور اچھی طرز حکمرانی کے قیام کی جانب وزیراعلیٰ شہباز شریف کا وژن ایک خاص اہمیت کا حامل ہے اور مجھے خوشی ہے کہ عوام کو اچھی خدمات کی فراہمی کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب ایک لیڈنگ اپروچ رکھتے ہیں جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔

(جاری ہے)

ہم مستقبل میں بھی پنجاب حکومت کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے صوبہ پنجاب کے عوام کیلئے متعدد فلاحی اقدامات کئے ہیں اور وہ عزم کے ساتھ عوام کی خدمت کر رہے ہیں-شہبازشریف نے عوام کی خدمت کے حوالے سے شاندار کارکردگی دکھائی ہے ۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :