نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن میکولم کو سر رچرڈ ہیڈلی میڈل سے نواز دیا گیا

جمعرات 2 اپریل 2015 20:01

نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن میکولم کو سر رچرڈ ہیڈلی میڈل سے نواز دیا ..

آکلینڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار2 اپریل ۔2015ء )نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ ایوارڈ تقریب کے دوران کیو ی کپتان برینڈن میکولم کو سر رچرڈ ہیڈلی ایوارڈ سے نواز گیا جبکہ کین ولیمسن تینوں فارمیٹس میں بہترین کیوی کرکٹرز قرار پائے ۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ 2015ء کی رنر اپ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے لئے سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد آکلینڈ میں منعقد ہوا جہاں کیوی بورڈ نے کھلاڑیوں پر انعامات کی بارش کر دی۔

(جاری ہے)

کیوی کپتان برینڈ ن میکلم کو معتبر ترین ملکی کرکٹ ایوارڈ سر رچرڈ ہیڈلی کا ایوارڈ دیا گیا۔ کیوی بیٹسمین کین ولیم سن تینوں فارمیٹس میں سال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ لے اُڑے۔ ورلڈ کپ میں مچل سٹارک کے بعد سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے ٹرینٹ بولٹ سال کے بہترین کیوی باؤلر قرار پائے۔ خوتین کرکٹ میں اپنی شاندار پرفارمنسسز دکھانے والی سوزی بیٹس ویمن کرکٹر آف دی ائیر رہیں۔ تقریب میں لیجنڈ کیوی کھلاڑی مارٹن کرو کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے انہیں خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔