منی لانڈرنگ کیس میں ماڈل ایان علی کی جائیداد کی خریدوفروخت کا جائزہ لینے کیلئے ایف آئی اے کی ٹیم کراچی بھجوانے پر غور

جمعرات 2 اپریل 2015 22:02

منی لانڈرنگ کیس میں ماڈل ایان علی کی جائیداد کی خریدوفروخت کا جائزہ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی کی جائیداد کی خریدوفروخت کا جائزہ لینے کیلئے ایف آئی اے کی چار رکنی ٹیم کراچی بھجوانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

کسٹم ذرائع کے مطابق ماڈل ایان علی نے مزید تفتیش میں بتایا کہ مذکورہ پانچ لاکھ ڈار کی انہوں نے کراچی میں جائیداد فروخت کی ہے جس پر تفتیشی ٹیم (کل) جمعہ کو اڈیالہ جیل میں ایان علی کا بیان قلمبند کرے گی۔ ذرائع کے مطابق کسٹم ٹیم کراچی بھجوانے پر غور کیا جا رہا ہے جو جائیداد کی فروخت کے حوالے سے تفتیش کرے گی۔

متعلقہ عنوان :