میڈیکل بورڈ نے سابق صدر پرویز مشرف کی طبی رپورٹ تیار کر لی ‘بلوچستان حکومت کو بھیجی جائے گی
سابق صدر کی ریڑھ کی ہڈی کے مہروں میں خلاہے‘دل کی شریان بھی متاثر ہے‘ پیچیدگیوں کے باعث سفر کرنا دشوار ہوگا
جمعرات 2 اپریل 2015 22:05
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) سابق صدر پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سابق صدر کی ریڑھ کی ہڈی کے مہروں میں خلاہے۔ پرویز مشرف کی دل کی شریان بھی متاثر ہے۔ پیچیدگیوں کے باعث سفر کرنا دشوار ہوگا۔ میڈیکل رپورٹ بلوچستان حکومت کو بھیجی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویزمشرف کی میڈیکل رپورٹ تیار کرلی گئی۔
رپورٹ میں سابق صدر کو سفر کرنے سے منع کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق سابق صدر کی ریڑھ کی ہڈی کے مہروں میں خلا ہے۔ ان کے تین مہرے متاثر ہیں۔(جاری ہے)
ریڑھ کی ہڈی کے نچلے مہروں میں خرابی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف کی دل کی شریان بھی متاثر ہے۔ پیچیدگیوں کے باعث سفر کرنا دشوار ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ بلوچستان حکومت کو بھیجی جائے گی۔
گزشتہ روز گیارہ رکنی میڈیکل بورڈ نے سابق صدر پرویز مشرف کا طبی معائنہ کیا تھا۔ پرویز مشرف کے وکلا نے بلوچستان ہائی کورٹ میں ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کروائی تھی جس میں موٴقف اختیار کیا تھا کہ خرابی صحت کی وجہ سے وہ سفر نہیں کرسکتے جس کے بعد بلوچستان حکومت کی درخواست پر سندھ حکومت نے سرکاری میڈیکل بورڈ تشکیل دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.