آرمی چیف نے 6 دہشتگردوں کو سزائے موت کی توثیق کر دی
ایک دہشتگرد کو عمرقید کی سزاسنائی گئی ہے ،دہشت گرد اپنی سزا کے خلاف اپیل کا حق رکھتے ہیں، آئی ایس پی آر
جمعرات 2 اپریل 2015 22:08
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء ) نیشنل ایکشن پلان کے تحت قائم کی گئی فوجی عدالتوں کا پہلا فیصلہ آگیا جس کے تحت خودکش حملوں اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث 6خطرناک دہشتگردوں کو سزائے موت اور ایک کو عمر قید کی سزاسنائی گئی ہے جبکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فوجی عدالتو ں سے سزائے موت پانے والے چھ قیدیوں کی سزا کی توثیق کر دی ۔
جمعرات کوپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حال ہی میں آرمی ترمیمی ایکٹ 2015 کے تحت قائم کی گئی ملٹری کورٹس نے اغوا ء برائے تاوان ،بڑے پیمانے پر جانی نقصان ،جائیداد کے نقصانات ،خودکش حملوں ، لوگوں کو ذبح کرنے سمیت دہشتگردی کے دیگرسنگین جرائم میں ملوث چھ قیدیوں کو سزائے موت سنائی تھی جس کی توثیق آرمی چیف نے کر دی ہے تاہم یہ دہشت گرد اپنی سزا کے خلاف اپیل کا حق رکھتے ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کی چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جون تک کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ
-
اپریل کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان
-
فرانس: بالوں سے متعلق امتیازی سلوک ختم کرنے کا نیا قانون
-
امریکی سفیرکی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پروضاحت
-
کیا جرمنی شام کی اسد حکومت کی بالواسطہ مالی مدد کر رہا ہے؟
-
بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی
-
وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی،وزیرخزانہ کی جگہ وزیرخارجہ کونسل میں شامل
-
اللہ کو حاضر ناظرجان کر کہتا ہوں کسی کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں کی ،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ
-
علیمہ خان نے نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا غلطی قرار دیدیا
-
پاکستان: بھارت کے ساتھ تجارت بحال کرنے کی تجویز زیر غور ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.