دورہ بنگلہ دیش کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان آج کیے جانے کا اعلان

جمعہ 3 اپریل 2015 11:14

دورہ بنگلہ دیش کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان آج کیے جانے کا اعلان

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 3اپریل ۔2015ء ) دورہ بنگلہ دیش کے لیے سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کے ناموں پر مشاورت مکمل کر لی ہے جس کے بعد دورے کے لیے ٹیم کا اعلان آج کیے جانے کا امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی کا دوسرے روز بھی اجلاس ہوا جس میں کھلاڑیوں کے ناموں پر مشاورت مکمل کی گئی اور ٹیلی فون پر کوچز سے بھی رائے لی گئی۔

(جاری ہے)

ون ڈے سکواڈ سے مصباح الحق اور شاہد آفریدی ریٹائرمنٹ جبکہ محمد عرفان انجری اور ناصر جمشید خراب کارکردگی کی وجہ سے ڈراپ کیئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق احمد شہزاد اور عمر اکمل کو دورہ بنگلہ دیش کے لیے قومی ٹیم میں شامل کرنے کی ہیڈ کوچ وقار یونس نے مخالفت کی ہے جب کہ یونس خان کی بھی ون ڈے ٹیم میں شمولیت کا امکان کافی کم ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیم میں واپسی کرنے والے کھلاڑیوں میں جنید خان، محمد حفیظ اور سعید اجمل مضبوط امیدوار ہیں۔

متعلقہ عنوان :