میامی اوپن ٹینس،نوواک جوکووچ اور جان ازنر فائنل میں پہنچ گئے

جمعہ 3 اپریل 2015 11:45

میامی اوپن ٹینس،نوواک جوکووچ اور جان ازنر فائنل میں پہنچ گئے

میا می (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار3 اپریل ۔2015ء ) سربیاکے نوواک جوکووچ اور امریکہ کے جان ازنر میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں،سپین کے ڈیوڈ فیرر اور جاپان کے نیشیکوری سیمی فائنلز میں شکست کھا گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میامی میں جاری ایونٹ کے سیمی فائنل میں نوواک جوکووچ اورڈیوڈ فیرئیر کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا ۔سربین سٹار نے پہلا سیٹ سات پانچ سے جیتا۔دوسرے سیٹ میں بھی فیرر نے حریف کا جم کر مقابلہ کیا ، فیصلہ سات پانچ سکور سے جوکووچ کے حق میں رہا ۔ایک اور سیمی فائنل میں امریکا کے جان ایزنر نے جاپان کے نیشیکوری کو سٹریٹ سیٹس میں مات دی،دونوں کھلاڑیوں کے مابین میچ کا سکور چھ چار اور چھ تین رہا۔

متعلقہ عنوان :