سابق آسٹریلوی فاسٹ بالر بریٹ لی نے بالی ووڈ میں بطور ہیرو قدم رکھ لیا

جمعہ 3 اپریل 2015 12:02

سابق آسٹریلوی فاسٹ بالر بریٹ لی نے بالی ووڈ میں بطور ہیرو قدم رکھ لیا

سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار3 اپریل ۔2015ء )دنیا کے تیز ترین باؤلرز میں سے ایک شمار ہونے والے آسٹریلوی کرکٹر بریٹ لی اب بالی ووڈ میں اینٹری مارنے کے لیے آرہے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اپنے انٹر نیشنل کیریر کے دوران بلے بازوں کے قدم اکھاڑنے والے دنیائے کرکٹ کے تیز ترین بولر بریٹ لی اب بولی ووڈ میں ہیروز کی وکٹیں اڑانے آرہے ہیں ،وہ محبت اور کامیڈی کی مکسچر سے بنی اپنی پہلی فلم ان انڈین میں بطور ہیرو دکھائی دینگے جو آٹھ سالہ بچے کی ماں کی محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کےگانوں کے مناظر عکسبند کیے جاچکے ہیں۔ بریٹ لی اس سے پہلے بھارتی فلم وکٹری میں بھی کردار ادا کرچکے ہیں اور گلوکارہ آشا بھوسلے کے ایک گانے میں ماڈلنگ کا تجربہ بھی رکھتے ہیں۔