اچھی سوچ انسان کو کامیابی بلندیوں پر پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ‘ نتاشا حسین

جمعہ 3 اپریل 2015 12:13

اچھی سوچ انسان کو کامیابی بلندیوں پر پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتی ..

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء ) ٹی وی کی معروف اداکارہ و ماڈل نتاشاحسین نے کہا ہے کہ مثبت سوچ رکھنے والے لوگ دنیا میں کامیاب ہوتے ہیں، اچھی سوچ انسان کو کامیابی بلندیوں پر پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا شو بز میں آنے کابنیادی مقصد نئی سوچ اور جدت کومتعارف کروانا تھا جس میں خداکا شکر ہے کہ میں کامیاب رہی ہوں ۔

(جاری ہے)

ماڈلنگ ہر لڑکی کے بس کا کام نہیں ہے اس مشکل شعبے میں سفارش کی کوئی جگہ نہیں ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں نتاشا حسین نے کہا کہ میری شروع سے کوشش رہی ہے کہ معیاری کام کروں ،ماڈلنگ کے ساتھ ٹی وی کمرشل کی طرف بھی بھرپور توجہ دے رہی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ماڈلنگ کے شعبے میں نئی آنیوالی لڑکیوں کوچاہیے کہ اپنے کام کے ساتھ بھرپور انصاف کریں تاکہ اس میدان میں کامیابی ان کا مقصد بن سکے ۔