دنیا کا میٹھا ترین ناشتہ

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعہ 3 اپریل 2015 12:18

دنیا کا میٹھا ترین ناشتہ

مانچسٹر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اپریل2015ء) ایک عام آدمی کو روز 2500 کیلوریز کی ضرورت ہوتی ہے مگر جو کوئی مانچسٹر کے بلیک ملک کیفے کے میٹھا ناشتہ کھانے کے مقابلے میں حصہ لے گا تو اسے اپنے دن کا آغاز ہی تقریبا 4 ہزار کیلوریز کے ناشتے سے کرنا ہوگا۔ ایسٹر کے موقع کیفے کے مالک اولی ٹیلر نے یہ نئی ڈش متعارف کرائی ہے۔

(جاری ہے)

اس ڈش کے بنانے والے اولی نے بتایا ہے کہ ابھی تک کوئی بھی اس ناشتے کو مکمل طور پر ختم نہیں کر سکا۔ایسٹر کے موقع پر لوگوں کو اس ناشتے کو ختم کرنے کے مقابلے کی دعوت دی گئی ہے۔ کیفے کا کہنا ہے کہ ابھی تک تو کوئی اس ناشتے کو ختم نہیں کر سکتا تاہم وہ بنک ہالیڈے کے اختتام تک انتظار کریں گے کہ شاید کوئی اس مقابلے کو جیت جائے۔

متعلقہ عنوان :