دنیا کی عمررسیدہ ترین خاتون کون؟ نیا دعویٰ سامنے آ گیا

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعہ 3 اپریل 2015 12:18

دنیا کی عمررسیدہ ترین خاتون کون؟ نیا دعویٰ سامنے آ گیا

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اپریل2015ء) حال ہی میں انتقال کرنے والی ایک عورت کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ دنیا کی معمر ترین خاتون تھی، جسکی عمر 134 سال تھی۔ ٹوٹی یوسوپووا کی پیدائش بظاہر 1 جولائی 1880 کی ہے ، جس کی وجہ سے وہ 1997 میں 122 سال کی عمر میں وفات پانے والی جینی کالمینٹ سے 12 سال بڑی ہے۔ ازبکستان کے سرکاری حکام نے ٹوٹی کے خاندان کے دعوے کی تصدیق کی ہے۔

حکام نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے حکام سے بھی اس ریکارڈ کو درج کرنے کی درخواست کی ہے۔ ٹوٹی کے پاسپورٹ اور پیدائش کے سرٹیفیکیٹ کو دیکھ کر ثابت ہوتا ہے کہ وہ ایفل ٹاور سے 8 سال بڑی تھی۔ ازبکستان میں اس کی آخری رسومات میں اعلیٰ سیاسی حکام نے کہا کہ یہ کسی شک و شبے سے بالا ہے کہ ٹوٹی کی عمر 134 سال ثابت شدہ ہے۔

(جاری ہے)

ٹوٹی ازبکستان کے علاقے کاراکالپاکستان میں رہتی تھی، جہاں 3 کروڑ افراد میں سے 8700 افراد کی عمر 100 سال سے زیادہ ہے اور لوگوں کی صحت بھی اچھی ہے۔

134 سالہ زندگی میں ٹوٹی نے بہت سے واقعات دیکھے، دونوں جنگ عظیم، ٹی وی کی ایجاد، موٹر کار، جہاز اور انٹرنیٹ سب اس کے سامنے ایجاد ہوئے۔ ٹوٹی کا کہنا تھا کہ میں لمبی زندگی کا راز بتا سکتی ہوں، اس کے مطابق لمبی زندگی کا راز کھیتوں میں خوب کام کرنا اور ایمانداری سے زندگی گذارنا ہے۔ یکم اپریل کو جاپان کی میساؤ اوکاوا کے 117 سال کی عمر میں انتقال کرنے کے بعد اب دنیا کی معمر ترین خاتون امریکا کی 116 سالہ گرٹروڈ ویور ہے۔

متعلقہ عنوان :