اپریل فول نہیں بھائی، جیک پاٹ لگ گیا

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعہ 3 اپریل 2015 12:20

اپریل فول نہیں بھائی، جیک پاٹ لگ گیا

لنکنشائر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اپریل2015ء)یکم اپریل کو کسی کو بھی کوئی خبر سنائی جائے وہ اسے شک بھری نظروں سے دیکھتا ہے، اگر خبر 53 ملین پاؤنڈ کے انعام کی ہوتو کوئی اس پر کیسے یقین کرے۔ ایسا ہی لنکنشائر کے رچرڈ اور انجیلا کے ساتھ ہوا۔ یکم اپریل کو انہیں بتایا گیا کہ ان کی 53 ملین پاؤنڈ کی لاٹری نکلی ہے تو وہ اسے اپریل فون سمجھے، مگر یہ حقیقت تھی۔

(جاری ہے)

67 سالہ رچرڈ اور67 سالہ انجیلا نیشنل لاٹری کے امیر ترین افراد کی فہرست میں دسویں نمبر پر آگئے ہیں۔ اُن کا53,193,914 پاؤنڈ کا انعام نکلا ہے ۔دونوں کا ارادہ ہے کہ اب وہ ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔ رچرڈ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ٹکٹ کچن کی دراز میں رکھتا تھا۔ اس نے انعام چیک کرنے کے لیے ویب سائٹ دیکھی تو اپنا پہلا انعام دیکھ کر اسے یقین ہی نہیں آیا۔ اس نے سوچا کسی نے اس کا ٹکٹ نمبر دیکھ کر اسے اپریل فول کے مذاق کے طور پر ویب سائٹ پر ڈال دیا ہے۔