کیویزبورڈ نے ورلڈ کپ فائنل کھیلنے والی ٹیم پراعزازات کی بارش کردی

جمعہ 3 اپریل 2015 12:25

کیویزبورڈ نے ورلڈ کپ فائنل کھیلنے والی ٹیم پراعزازات کی بارش کردی

آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) میگاایونٹ میں شاندار پرفارمنس پیش کرنے والی کیویز ٹیم ورلڈکپ اپنے نام تو نہ کرسکی لیکن کرکٹ بورڈ نے شاندار کھیل پیش کرنے والے کھلاڑیوں کو اعزازات سے ضرور نواز دیا۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ 2015 اور اس سے قبل پاکستان اور سری لنکا کے خلاف سیریز میں شاندار بیٹنگ کرنے والے کپتان برینڈن میکولم کو سر ریچرڈ ہیڈلے میڈل سے نواز دیا، میکولم نیوزی لینڈ کے پہلے بلے باز ہیں جنہوں نے نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک سال میں ایک ہزاررنز بنائے جس میں پاکستان کے خلاف ڈبل سنچری کے علاوہ سری لنکا کے خلاف 195 رنز بھی شامل ہیں۔

کیویز کرکٹ بورڈ نے ا?ل راوٴنڈر کین ولیمسن کو ورلڈ کپ میچز میں شاندار بیٹنگ کرنے پر ریڈپاتھ کپ اور میگا ایونٹ میں 22 وکٹیں حاصل کرنے والے ٹرینٹ بولٹ کو ونسر کپ سے نوازا جب کہ بورڈ نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے والے کین ولیمسن کو پلئیر آف دی ایئر کے اعزاز سے بھی نوازا دیا۔

متعلقہ عنوان :