دورہ بنگلہ دیش، قومی اسکواڈ کا اعلان ایک دو روز میں متوقع
جمعہ 3 اپریل 2015 12:28
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) دورہ بنگلہ دیش کے لئے قومی اسکواڈ کا اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے، ورلڈ کپ کھیلنے والے متعدد کھلاڑی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔دورہ بنگلہ دیش کے لئے ٹیم میں کون ان ہوگا اور کون آوٴٹ ہوگا، اس کے لئے نو منتخب سلیکشن کمیٹی مشاورت میں مصروف ہے۔ ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والے متعدد کھلاڑی دورہ بنگلہ دیش میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔
شاہد آفریدی اور مصباح الحق ون ڈے سے ریٹائرمنٹ کے سبب ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ احمد شہزاد اور عمر اکمل کو خراب رویہ کے سبب ٹیم میں جگہ نہیں دی جائے گی۔محمد عرفان انجری جبکہ یونس خان اور احسان عادل خراب کارکردگی کے سبب ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔سلیکشن کمیٹی نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لئے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.