ابھشیک فلم”جذبہ“ میں مہمان اداکار بنیں گے

جمعہ 3 اپریل 2015 12:46

ابھشیک فلم”جذبہ“ میں مہمان اداکار بنیں گے

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء)سابق ملک حسن ایشوریا رائے فلم ”جذبہ“سے کم بیک کرنے جارہی ہیں-فلم میں ایشوریہ کے شوہر مہمان اداکار کے طور پر جلوہ گر ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایشوریا رائے اور ابھیشک بچن نے جس جس فلم میں کام کیا وہ سپر ہٹ رہی ہے-بچن خاندان کی بہو کی ایکشن تھرلر” جذبہ“ بہت جلد آنے والی ہے جس میں ان کا قیامت کھاتا حسن ہوگا - معلوم ہوا ہے کہ فلم میں ان کے رئل لائف کے پارٹنر ابھیشک بچن بھی انٹری دیں گے۔فلم” جذبہ“9 اکتوبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔